پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو صحت کی بہتر سہولیات  مہیا  کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب 

38

ملتان ،22 جون (اے پی پی ): ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب  نے کہا کہ   پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو صحت کی بہتر سہولیات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کی صحت کی بہتر سہولیات کے لیے ایم او یو سائن کیے جارہے ہیں اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عبدالرحیم خان فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں  جبکہ سی ای او ریٹائرڈ کرنل سلیم ایاز غوری لیبارٹری کے تعاون سے غوری لیب میں پٹرولنگ ملازمین کے ٹیسٹ پچاس فیصد رعایت سے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ  سی ای او میاں سلمان مبارک کے تعاون سے فضل رحمان ہسپتال میں تمام ٹیسٹ پچاس فیصد رعایت سے ہوں گے، حاضر سروس  انکی فیملی، ریٹائرڈ ، شہداء  اور فوت شدگان فائدہ اٹھائیں گے۔