ملتان، 14 جون (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیدشفقت رضا نے کہا ہے کہ پی ایچ اے رواں سال تما م پروجیکٹس کو مقررہ وقت پر ختم کرے گا۔ البدر پارک، زیڈ پارک کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا ۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار میا واکی جنگلات بارے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ میا واکی جنگلات سے شہر بھر کے مختلف مقامات پر ماحول بہتر ہوگا،پرندے دوبارہ آباد ہونگے ،پارکوں سے عوام کو تفریح کی زیادہ اور بہتر سہولیات میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میاواکی جنگلات کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جس کی میٹنگ میں تمام کارروائی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ میٹرو سمیت تمام گرین بیلٹس پر پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ شہریوں کو ادارے کی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا جاہیے۔میاںواکی جنگلات سے ملتان کی ماحول بہتر ہوگا۔ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔