چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی صدارت ایم ڈی اے کی 87ویں گورننگ باڈی کا اجلاس

21

ملتان، 25 جون ( اےپی پی): چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا عبدالجبارکی صدارت ایم ڈی اے کی 87ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔اجلا س میں ایم ڈی اے اور واسا کے ایجنڈا آئٹمز منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ہاؤس کو ایجنڈا آئٹمز کی بریفنگ پیش کی۔ہاؤس نے ایم ڈی اے میں سکیل 19کے آفیسرز کو پنجاب سول سرونٹس رولز 2010ء کے مطابق سکیل 20میں بطور چیف انجینئر اور چیف ٹاؤن پلانر میں ترقی دینے کی منظوری دی۔سکیل 17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کی 02نئی سیٹوں کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری لی گئی۔کمیٹی 2سے 3ہفتوں میں اس کا فیصلہ کرے گی۔ایم ڈی اے سے وابستہ عوام کی جائیداد کی وراثت کیلئے پنجاب گورنمنٹ کے طریقہ کار کے مطابق وراثت کی منتقلی کے طریقہ کار کو آسان کر دیا گیا۔نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (FRC)کے ذریقے وراثت منتقل کرنے کی اجازت لی گئی۔ملتان پبلک سکول روڈ پر میٹرو پولیٹن کارپویشن کے زیر کنٹرول علاقہ کو ایم ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا بنانے کی اجازت لی گئی جس کی حتمی منظوری ایڈمنسٹریر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان دیں گے۔ واسا میں لیگل ایڈوائزر کی فیس میں اضافہ کر کے ایم ڈی اے میں لی جانے والی فیس کے برابر کرنے کی اجازت لی گئی اور لیگل ایڈوائزر کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بھی اجازت لی گئی۔واسا میں سکیل 16کی لٹیگیشن آفیسر کی سیٹ ختم کرنے اور سکیل 18میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی پوسٹ بنانے کی اجازت لی گئی۔واسا میں ورک چارج،ڈیلی ویجز اور کنٹیجنٹ سٹاف کو بھرتی کرنے کیلئے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے دیئے گئے طریقہ کار کو اپنانے کی اجازت لی گئی۔واسا میں سرکل انچارج ریکوری اور ریکوری انسپکٹر کی تعلیمی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی دینے کی اجازت لی گئی۔