چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آنیوالا قطر کا 11رکنی پارلیمانی وفد  پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گیا

30

اسلام آباد۔1جون  (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آنیوالا قطر کا 11رکنی پارلیمانی وفد  پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گیا۔ سینیٹ سکرٹریٹ کے مطابق شیخ علی عبداللہ ثانی الثانی کی سربراہی میں پاکستان کے 4روزہ دورے پر  آئے  وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے استقبال کیا۔  قطری وفد کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات جاری ہے۔اس موقع پر چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قطر کا وفد عالمی وباء کے باعث پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کے باوجود پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس پر قطر کی قیادت اور وفد کے شکر گزار ہیں۔