چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم نےشکرگڑھ میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

21

 

شکرگڑھ ،28 جون (اے پی پی ): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم نے  نئے جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم نے نارووال روڈ پر پگالہ کے قریب 122 کنال پر محیط رقبہ پر نئے جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ کچہری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔  اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے  تھے ، نئے جوڈیشل  کمپلیکس میں ججز کالونی اور عدالتیں تعمیر کی جائیں گی۔