ملتان 25، جون (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل سید شفقت رضا کی ہدایات پر مارکیٹنگ برانچ کا غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ کے خلاف کریک ڈاﺅن متعدد بڑے بورڈ قبضے میں لے لیئے ۔آپریشن کی سر براہی اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈائریکٹر انفورسمنٹ شاہد کامران اور انسپکٹراحسن علی نے کی۔ اس موقع پر این ایل سی بائی پاس، نونمبر چوک، بوسن روڈ اور دیگر علاقوں میں کاروائی کی گئی ۔اس سلسلے میں 10×20کے پانچ سے زائد بڑے بورڈ قبضے میں لیئے گئے۔ پورڈز کے خلاف کاروائی بلہ تفریق مسقبل میں بھی جاری رہے گی۔