نارووال، 22 جون (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جونیئر سٹاف کی طرف سے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے وارڈ سرونٹ محمد رزاق، سینٹری ورکرنسیم بھٹی اور چوکیدار مشتاق احمدکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز نےمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،تقریب میں اے ایم ایس ڈاکٹرمحمد سرفراز، پی ایم او ڈاکٹر لطیف ساہی،سینئر ایم آفیسر ڈاکٹر افضال راجپوت، ڈاکٹر سعادت علی، ڈاکٹر احمد فراز، ڈاکٹر سندس فراز، سابق سی ای او ہیلٹھ ڈاکٹر خلیل اخترچوہدری، ڈاکٹرامتیاز احمد چھٹہ،ڈاکٹرمحمد طارق، انچارج شعبہ ڈائیلاسزطارق شاہین کے علاوہ نرسنگ انچارج مقبول فاطمہ،عدیلہ ارشد، نبیلہ احسان الحق، مصباح کاشف، میڈم کلثوم ودیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز،ڈاکٹر افضال راجپوت اور ڈاکٹر محمد خلیل اختر چوہدری ودیگر نےکہا کہ اپنے فرائض منصبی کوایمانداری، نیک نیتی اور احسن طریقے سے ادا کرنا بھی عبادت ہے اور دیگر شعبہ جات کے علاوہ بالخصوص صحت کے شعبہ میں فرائض کی بطریق احسن انجام دہی تو بہت زیادہ اہمیت کی ہے ویسے بھی دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ھے،خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار لوگ ہی اصل انسان ہیں جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور آج کے دن ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ریٹائر ھونے والے اہلکاران کی گراں قدر خدمات پرشعبہ ڈائیلاسز اور دیگر افسران کی طرف سے انہیں تحائف پیش کیے گئے۔
.