کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے؛وزیرِ اعظم عمران خان

8

اسلام آباد،29 جو ن (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا  ہے  کہ کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، جامع حکمتِ عملی سے زراعت کے شعبے میں اصلاحات لارہے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے  وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام   سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں  نے   منگل  کو  یہاں  ان  سے  ملاقات کی ۔ ملاقات میں رواں سال تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار اور آئندہ فصلوں کے حوالے سے حکمتِ عملی پر گفتگو کی  گئی ۔ ملاقات میں یکم جولائی کو اسلام آباد میں کسان کنوینشن منعقد کرانے کا بھی  فیصلہ کیا گیا۔