ملتان،11 جون (اے پی پی): چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں گرین بیلٹس اور پارکوں کا جال بچھا رہے ہیں، کلین اینڈ گرین کا اصل مقصد ماحول کی بہتری اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا کے ہمراہ ہارٹی کلچر اور انجینئرنگ آفیسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں میں شجر کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ گرین بیلٹس کی طرح پارکوں میں سبزہ میں اضافہ کرتے رہے گے۔ سایہ دار درختوں کی شجر کاری جاری رکھے گے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ اور منصوبو ں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اُنھوں نے کہا کہ کاموں کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارکوں میں انجینئرنگ ورک پر بھر پور توجہ دی جائے۔ ہارٹی کلچر آفیسران پارکوں میں لینڈ سیکپنگ ورک کو جدید خطوط پر استوار کریں ۔
سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ شاہ شمس پارک سمیت سات سے زائد پارکوں میں ترقیاتی کام جاری ہے،آفیسران خود ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔