کوئٹہ، 14جون(اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت رواں مالی سال اور آئندہ مالی سال 22-2021 بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو محکمہ خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال اور آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ، رواں مالی سال کے سپلیمنٹری بجٹ، رواں مالی سال کی کل وفاقی، صوبائی اور کیپٹل فارن ریسیپٹس اور بجٹ ٹائم لائن 22-2021 پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی سمیت حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے وزراء ، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز، ایم پی ایز اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔