کوئٹہ؛ متحدہ اپوزیشن کا حزب اختلاف کی ڈیمانڈز کو بھی آئندہ مالی سال سال کے بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

27

کوئٹہ، 11 جون (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے حزب اختلاف کی ڈیمانڈز کو بھی آئندہ مالی سال سال کے بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹریژری بینچز کے ساتھ اپوزیشن کے حلقوں کو بھی پورا حصہ ملنا چاہئے۔کیونکہ حلقے کے عوام نے ان پر اعتماد کرکے منتخب کیا ہے اور عوام کا یہ مطالبہ جائز ہے کہ انکے مسائل کو حل اور انکے حلقوں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پورا حق ملنا چاہئے۔ اپوزیشن اراکین نے ریکوڈیک،سیندک اور گوادر سمیت صوبہ کے اہم معاشی اثاثوں کو صوبہ کی ترقی کے لئے موثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے جامعہ پالیسی اور پلاننگ طے کرنے پر زور دیا۔