کوویڈ19-سے متاثرہ مریضہ کا انتقال، سکھرکے رضاکاروں نے ورثاءکے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت تدفین کے لئے گھوٹکی روانہ کی

31

سکھر،28جون(اے پی پی ): کوویڈ۔19 کی خاتون مریضہ انتقال کرگئی ہیں۔پیرکوسول ہسپتال سکھرسے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں قادرپور گھوٹکی کی رہائشی کوویڈ۔19کی مریضہ55 سالہ بی بی خاتون زوجہ جازر شاہ انتقال کرگئی ہیں۔ایدھی سکھرکے رضاکار وں نے ورثاءکے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت تدفین کے لئے گھوٹکی روانہ کی۔