گندے انڈوں سے خورا ک تیار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر

61

ملتان، 01 جون(اے پی پی): گندے انڈوں سے خوراک تیار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر، فوڈ سیفٹی ٹیم کی رنگین پورروڈ شیرشاہ میں بیکری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران 900سے زائد خراب انڈے تلف کردیئے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ہیچری سے مسترد انڈوں کو بیکری مصنوعات بنانے میں استعمال کیا جانا تھا، چیکنگ کے دوران انڈوں میں خون کے ذرات بھی پائے گئے ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا قوانین کی خلاف ورزی پر بیکری کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک میں ہیچری کے انڈوں کا استعمال ممنوعہ ہےاور کہا خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔