گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے ملاقات

17

پشاور، 22جون(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے نو تعینات کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گورنر نے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و امان کے قیام میں اپنا قابل تحسین کردار ادا کیا۔