گھوٹکی؛ ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر حادثے کے دوران تین افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے  

30

گھوٹکی،13 جون (اے پی پی ):ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر حادثے کے دوران تین افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے  ہیں ۔ پولیس کے مطابق ڈہرکی قومی شاہراہ پر مویشیوں سے بھرا منی ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔حادثے کے شکار متاثرین تلہارسے حافظ آباد جارہے تھے۔