تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی

10

ہری پور، 30 جولائی (اے پی پی ):  تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ پانی کی آمد میں اضافے سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر36 .1512 فٹ پر پہنچ گئی۔ پانی کے اخراج میں بھی اضافے کر دیا گیا۔ سلاب کے خدشہ کے پیش نظر ڈیم کے معاون سپل ویز سے پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلاڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 3لاکھ 33ہزار چار سو کیوسک ہو گئی ہے۔جس سے پانی کی سطح بلند ہو کر 36 .1512 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج دو لاکھ 8ہزار ایک سو کیوسک کر دیا گیا ہے۔ سلاب کے خدشہ کے پیش نظرتربیلا  ڈیم کے سپل ویز سے 68ہزار اضافی پانی کا اخراج جاری ہے۔ پانی کے اخراج میں اضافے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار چار ہزار سات سو 28میگاواٹ ہو گئی ۔ تربیلا بجلی گھر کے16 پیداورای یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ ایک یونٹ بند ہے۔