محرام الحرام کے حوالے سے علماء کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ملتان اورسی پی اوسے ملاقات

19

ملتان۔30جولائی  (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران شہر میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے علماء کے وفد نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ سے  ملاقات کی۔وفد کی قیادت علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کی جبکہ علامہ عبدالحق مجاہد،محمد ایوب مغل  ، ڈاکٹر صدیق خان قادری اور آصف اخوانی،علامہ احمد حنیف جالندھری،سید غوث عالم،مولانا انوارالحق، زاہد بلال قریشی اور مولانا سلیم بلالی وفد میں شامل تھے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں  قیام امن  کے لئے مثبت کردار پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون کا معترف ہوں، انہوں نے کہا کہ محرالحرام کے موقع منظم انتظامات کئے جائیں گے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرایا جائے گا، علی شہزاد نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،کسی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سی پی او  نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کے اوقات کی پابندی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مکتب فکر کے افراد کے جذبات کو مجروح کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔