ملتان :آر پی او سید خرم علی نے نماز عید مسجد پولیس لائن میں ادا کی،افسران اور جوانوں سے عید بھی ملے

7

ملتان، 21 جولائی (اے پی پی ):آر پی او سید خرم علی نے نماز عید مسجد پولیس لائن میں ادا کی اور افسران اور جوانوں سے عید بھی ملے۔

 آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ آج کا دن اپنی نفرتوں، آنا اور ضد کو بھی قربان کرنے کا دن ہے ، ملتان میں نماز عیدکے اہم اور بڑے اجتماعات کو حفاظت فراہم کی گئی ہے  جبکہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس چوکس ہے۔

 آر پی او نے کہا کہ  اندرونی محاذ پرفرض کی خاطر اپنے اہل خانہ سے دور پولیس افسران اور جوانوں کو سلام  پیش کرتا ہوں ،جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افسران اور جوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔