ملتان : چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 2 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

13

ملتان، 30 جولائی ( اےپی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 2 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔ 13 سالہ احمر، 10 سالہ وکیل کو وہاڑی چوک سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔اور بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔