پولیس نے گھر سے بھاگے ہوئے لڑکے کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا

313

لودہراں، 02 جولائی(اے پی پی): لودہراں پولیس نے گھر سے بھاگے ہوئے لڑکے کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق محمد عادل والدین سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگ گیا تھا، والدین نے شک کی بنیاد پر اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔ تھانہ صدر لودہراں پولیس نے تحریری درخواست پر فوری مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں ریاض سیال اور ان کی ٹیم نے بچہ ملتان سے ڈھونڈ نکالا اور بچہ والد کے حوالے کر دیا۔

 ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے کہا کہ  والدین اپنے بچوں کے ساتھ بے جا سختی سے پرہیز کریں، پیار سے پیش آئیں۔ انہون نے ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں ریاض سیال اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔