کارخانو مارکیٹ میں پولیس موبائیل پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار شہید

22

پشاور، 30جولائی(اے پی پی): پشاور کارخانو مارکیٹ میں آج صبح پولیس موبائیل پر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے گرنیڈ سے دستی بم حملہ کیا جسکے نتیجے میں ایک اہلکار شہید بن امین شہید ہوگیا۔

 پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر کارخانو مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دکانداروں کو پکڑ کر لے جا رہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیک سوار نامعلوم شخص نے پولیس موبائل پر گرنیڈ سے حملہ کیا جس سے اگلی سیٹ پر بیٹھے ابن امین  گرنیڈ کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کیا۔