کارخانو مارکیٹ کے دستی بم حملہ میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

12

پشاور، 30جولائی(اے پی پی): کارخانو مارکیٹ کے دستی بم حملہ میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا آج پشاور پولیس لائنز میں کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور عباس احسن، سی ٹی او ٹریفک عباس مجید مروت اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

کارخانو مارکیٹ میں آج صبح پولیس موبائیل پر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے گرنیڈ سے دستی بم حملہ کیا جسکے نتیجے میں ایک اہلکار شہید بن امین شہید ہوگیا۔