پشاور،13جولائی(اے پی پی): الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا ہے کہ چھ سال قبل عالمی ادارے یونیسف کے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں والد کی شفقت سے محروم یتیم بچوں کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔
اس تشویشناک صورتحال کے بعد الخدمت فاونڈیشن نےملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کے لئے ملک کیر الخدمت آرفن کئیر پروگرام کا آغاز کیاتھا جس کے تحت ملک بھر میں معیاری آغوش ہومز میں یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ گھروں میں مقیم یتیم بچوں کی فیلمی سپورٹ پروگرام کے تحت کفالت کا سلسلہ جاری کیاگیا جس کے تحت اب تک الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں 15ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اس وقت پانچ شہروں پشاور، مانسہرہ، لوئر دیر، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں معیاری آغوش ہومز قائم ہیں جبکہ چترال ،ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور ہری پور میں آغوش ہومز کا قیام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کےزیر کفالت یتیم بچوں میں عید سے قبل گفٹس اور بیوہ خواتین کو باعزت روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
یہ تقریب پشاور میں الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی صدارت میں منعقدہ کی گئی جسمیں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ آغوش ہومز کے علاوہ گھروں پر اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر یتیم بچوں کی کفالت فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت کی جاتی ہے۔
تقریب میں الخدمت کی جانب سے بچوں میں نقد عیدی جبکہ بیواں خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع، صوبائی نائب صدر حاجی اکبر علی خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمد، کے علاوہ مخیر افراد اور معززین شہر نے شرکت کی۔
فاروق