امریکا افغان مسئلہ کا حل نکالنے میں ناکام رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

36

اسلام آباد،28 جولائی(اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا  افغان مسئلہ کا حل نکالنے میں ناکام رہا ہے، امریکہ کو افغانستان میں فوجی حل کے بجائےسیاسی حل کی طرف جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے مزید مہاجرین پاکستان کا رخ کریں گے۔