تاشقند ,15جولائی (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کے موقع پر ازبکستان کی علاقائی تجارت کے چیمبر سے منسلک خاتون کاروباری شخصیت نے بتایا کہ اس فورم میں کے چیمبر کے 10 رکنی وفد میں 2 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیکسٹائل کے شعبہ میں پاکستان کے ساتھ کاروبارکو بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ازبکستان اورپاکستان کی کاروباری خواتین کے مابین تجارت اوربزنس کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہئیے۔ ہمیں امید ہے کہ اس فورم کے انعقادسے دونوں ممالک کی خواتین تاجروں اورکاروباری شخصیات کے درمیان روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔