اوکاڑہ،03جولائی(اے پی پی): صدر پی ٹی آئی سٹی اوکاڑہ اور ٹکٹ ہولڈرPP189 چوہدری سلیم صادق نے جی ٹی روڈ سے جواد ایونیو تک ٹف ٹائلز لگنے کے کام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف عزیز خان، بانی ممبران پی ٹی آئی مظہر ساہی، ڈاکٹر شمیم الحق، رہنما آئی ایل ایف و صدر بار ایسوسی ایشن مرزا ذولفقار، ضلعی صدر آئی ایل ایف جاویدغوری، رہنما پی ٹی آئی قاری حافظ بلوچ،سید اعجاز گیلانی،خالد جان، سیاسی رہنما میاں عبدالرشید بوٹی، انفارمیشن سیکرٹری سٹی اوکاڑہ آصف گجر، رہنما پی ٹی آئی فیضان گجر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سیاست کو خدمت کے طور پر سرانجام دیتے ہیں عوام کا پیسہ عوام ہی پر لگائیں گے اور اوکاڑہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔