اوکاڑہ،11جولائی(اے پی پی ):نہر لوئر باری دو آب میں گھریلو جھگڑے پر 25 سالہ نوجوان کی خود کشی کےلئے چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو کواطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل 3 منٹ کے کوئیک ریسپانس ٹائم میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کشی کرنے والے نوجوان کو بحفاظت نہر سے نکال لیا۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نوجوان کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔