اوکاڑہ،03 جولائی(اے پی پی): ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اور قتل ہونے والے بچوں کے والد کے مطابق بچے گزشتہ رات سے غائب تھے اور گرفتار افراد نے نہر میں پھینکنے کا اعتراف کیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
نہر میں پھینکے جانے والے بچوں کی طحہٰ ولد حسنین (11سال) اور علی احمد ولد حسنین (5 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ 27 والا روڈ پاک کالونی اوکاڑہ کے رہائش تھے۔