اوکاڑہ؛ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

31

اوکاڑہ،11جولائی(اے پی پی ): ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر  دفتر کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صباء اصغر علی نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹومالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات اور اطمینان بخش صورت حال سے آگاہ کیا۔