اوکاڑہ؛ محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام  عالمی یوم آبادی کے سلسلہ میں آگاہی واک کا انعقاد

77

اوکاڑہ،11جولائی(اے پی پی ): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح اوکاڑہ میں بھی عالمی یوم آبادی 11جولائی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نائلہ محبوب کی زیر قیادت    چھوٹےخاندانی اصولوں کو فروغ دینے کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔  آگاہی واک کے شرکاء نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ سے آغاز کیا اور مختلف علاقوں سے چکر لگاتے ہوئے جناح پارک جہاز گراؤنڈ پر اختتام ہوا۔آگاہی واک میں محکمہ بہبود آبادی کے میل ،فی میل سٹاف اور شہریوں نے بھی حصہ لیا۔ عالمی یوم آزادی کے حوالہ سے محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے بینرز لگائے گئے جبکہ شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔