اوکاڑہ/ کیری ڈبہ اور کار میں تصادم، 7 افراد زخمی

24

اوکاڑہ، 08 جولائی(اے پی پی): اوکاڑہ بائی پاس نزد رائل شیش محل ہوٹل کے قریب کار اور کیری ڈبہ میں تیز رفتاری کے نتیجے میں تصادم ہو گیا۔حادثہ کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار 7 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔