اسلام آباد،11جولائی (اے پی پی): ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عالمی یوم آبادی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 1947 میں پاکستان کی آبادی 3کروڑ تھی جبکہ آج پاکستان کی آبادی بائیس کروڑ ہو گئی ہے ، اس ملک کی آبادی میں سات سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ملک کے خیر خواہ ہیں تو ہم سب کو مل کر پاکستان کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔