ایم این اے صداقت عباسی کا مری پریس کلب کا دورہ

61

مری، 05 جولائی (اے پی پی): مری ایم این اے صداقت عباسی نے مری پریس کلب دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت اور انصاف دہلیز پر پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کوہسار یونیورسٹی جس میں کلاسیں شروع ہو گئی ہیں ۔اور ساملی سینٹوریم ہسپتال کو ایپ گریٹ کرتے ہوئے مادر اینڈ چائیلڈ ہسپتال بلاک  کمپنی باغ ساملی سنٹوریم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جسکا اعلان وزیراعظم عمران خان نے یہاں  کوہسار یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مری میں پانی کی قلت پر قابو پانےکے لئے اربوں روپے کے فنڈ مختص کیۓ گئے ہیں اور آئندہ ساملی سنٹوریم ہسپتال کو وسعت دیتے  ہوئے کوہسار میڈیکل کالج بنائیں گے۔ جی ٹی روڑ کے لئے بھی فنڈ رکھے گئے ہیں تاکہ یہاں آنے والے سیاح کو ٹریفک آمدورفت خلل سے بچایا جائے اور یہاں ٹورازم کے مزید مواقعے میسر آسکیں۔