ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر کمبوہ کی زیر صدارت ضلعی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کاجائزہ اجلاس

24

لودھراں، 02جولائی(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر کمبوہ کی زیر صدارت ضلعی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کاجائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسڑکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اختر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میاں عبدالرزاق،تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن و مانیٹرنگ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ فاروق قمر کمبوہ نے افسران کو انسداد ڈینگی اقداما ت کے سلسلے میں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران کسی بھی محکمے یا افسر کی غیر تسلی بخش کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو مضبوط باہمی روابط سے کام کرنا ہوگا۔

اجلاس کو بتایا گیاکہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 279ان ڈور ٹیموں نے ضلع بھر میں 66ہزار 540 مکانات کی سرویلنس کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 73آؤٹ ڈور ٹیموں نے 21ہزار254سپاٹ کی سرویلینس کیں، ضلع بھر میں 2250ہاٹ سپاٹس کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے جن کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے ہاٹ سپاٹس کی کوریج کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔ اجلا س کو بتایا گیاکہ تمام ہاٹ سپاٹس کی کیٹگری کے لحاظ سے درجہء بندی عمل میں لائی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل لودھراں میں ڈینگی سرویلینس کیلئے 93ان ڈور، 28آؤٹ ڈور، تحصیل کہروڑپکا میں 85ان ڈور، 23آؤٹ ڈور جبکہ تحصیل دنیاپور میں 101ان ڈور اور22 آؤٹ  ڈور ٹیمیں تعینات ہیں، ضلع کی 73یونین کونسلوں کو کیٹگری کے لحاظ سے تقسیم کیا گیاہے۔ ضلع بھر میں سے 15یونین کونسلوں کو ہائی رسک،8یونین کونسلوں کو درمیانی جبکہ 50یونین کونسلوں کو کم رسک میں شامل کیا گیا ہے۔ انسداد ڈینگی کے اقدامات کے تحت قبرستانوں کی سرویلنس کو مزید بہتر بنایاگیا ہے۔ مختلف محکموں کی طرف سے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی روزانہ کارروائی کو ویب پورٹل پر اپ لوڈ کیا جارہاہیں اور اینڈ رائڈ موبائل فونز کو بھی فنکشنل بنایا جارہاہے۔