بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود میں پاک بحریہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ؛ وفاقی وزیر زبیدہ جلال خان

65

اسلام آباد،10جولائی  (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوا زبیدہ جلال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود میں پاک بحریہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ ساحلی علاقوں کی ترقی کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات  کے  تقریب  سے خطاب میں  کیا ۔وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوا زبیدہ جلال خان تقریب کی مہمان خصوصی تھیں،کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس بھی تقریب میں شریک تھے۔

 مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ زبیدہ جلال نے کیڈٹ کالج اورماڑہ کے مختلف جاری اور مکمل پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر نے پاک بحریہ کےہسپتال پی این ایس درمان جاہ اور بحریہ ماڈل کالج اورماڑہ کا بھی دورہ کیا۔