بہاولنگر، 08 جولائی (اے پی پی): بہاولنگر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑی کارروائی، خفیہ اطلاع پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصبہ ڈونگا بونگہ میں وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارا اور1100 کلو حشرات زدہ مضر صحت اچار تلف کردیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے میڈیا کو بتایا کہ اچار کے اردگرد چھپکلیاں، مردہ مکھیاں، پھپھوندی اور بدبو پائی گئی سٹور میں پرندوں کی باقیات، گلے سڑے پھل اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ خوراک کو آلودہ اور کیمیکل ڈرم میں سٹور کیا گیاتھا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ویئر ہاوس کو سیل کرکے 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔