بہاول نگرمیں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تحصیلدارٹیم کی ضلعی انتظامیہ پولیس کے ہمراہ کاروائی

46

بہاولنگر، 08 جولائی (اے پی پی): بہاول نگرمیں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تحصیلدارٹیم کاضلعی انتظامیہ پولیس کے ہمراہ قاسم روڈ پر آٹے کی دوکانوں پر چھاپہ، آٹے کی دو دوکانوں سے حکومتی سستے آٹے کے 250 تھیلے برآمد ہوئے، دوکانیں سیل کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

بہاول نگرمیں حکومتی سبسیڈائز آٹاعام مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہونے کے متعلق اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر تحصیلدار ظفر مغل کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ ٹیم نے پولیس کے ہمراہ قاسم روڈ پر آٹے کی دوکانوں پر چھاپہ مارا اور آٹے کی دو دوکانوں سے حکومتی سستے آٹے کے 250 تھیلے برآمد کر لیے اور انتظامیہ ٹیم نے آٹے کے تھیلے برآمد کر کے دوکانوں کو سیل کر دیا۔ پکڑا جانے والا آٹا حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سہولت بازار میں فروخت ہونا تھا۔

تحصیلدار ظفر اقبال مغل کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملے میں ملوث دوکانوں کے مالکان اورسرکاری اہلکاروں کے  خلاف بھی قانونی کاروائی  کی جائے گی۔