بہا ولنگر؛16 ہیڈ کنسٹیبلزکی اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی، ڈی پی اومحمد ظفر بزدار نے ترقی پانے وا لے پولیس کو باقاعدہ پرموشن رینگ لگادئیے

51

بہا ولنگر،06 جولائی( اے پی پی ):16 ہیڈ کنسٹیبلزکی اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انورکمیانہ کے ہمراہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو باقاعدہ پرموشن رینگ لگادئیے۔

 ڈی پی اوبہاولنگرمحمدظفر بزدار نے اپنے آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پا نے والے 16پولیس افسران کو پرموشن رینگ لگائے،ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد سعید انور،فیاض احمد،محمد اکرم،ندیم اصغر،محمد امین،فہمید احمد،محمد اقبال،غلام مرتضی،محمد معصوم شہباز،وارث علی،محمد عباس،شاہدہ پروین،محمد حفیظ،ناصر محمود،محمد اسماعیل اور خلیل احمد شامل ہیں۔

 اس موقع پرڈی پی اومحمد ظفر بزدار نے ترقی پانے وا لے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تندہی، خلوص نیت اور پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے سے ترقی کے امکانات بڑھتے رہتے ہیں، اب آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے اللہ نے آ پ کو انصاف کرنے کا اختیار دیا  ہے ، اس کوبطور اللہ کی امانت سمجھتے ہوئے اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔

 ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی قیادت میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے معاشرے سے سماج دشمن عناصر کے خاتمہ میں بھرپور مد د ملی ہے۔

 اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ بھی ہمراہ تھے۔