ملتان، 15 جولائی (اے پی پی): بیس سال بعد جناح پارک پی ایچ اے کی تحویل میں آنے پر شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، ‘‘خدمت آپکی دہلیز پر’’ پروگرام کے تحت جناح پارک میں کمشنر جاوید اختر محمود نے شجرکاری کی اور کہا کہ پارک میں 100 پلکن، پیپل، سکھ چین، شیریں کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں، پی ایچ اے کے زیر کنٹرول جناح پارک میں انقلابی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی، پارک کو ماڈل پارک بنا کر فیملی تفریحی پوائنٹ بنائیں گے۔
کمیشنر کا پی ایچ اے کو پارک تحویل میں لینے پر شاباش بھی دی اور کہا کہ مٹی کا کشادہ واکنگ ٹریک، پارکنگ میں نئی ٹف ٹائلز لگائی جائیں چیئرمین پی ایچ اے نے کہا پارک میں تزین و آرائش کی بہت گنجائش موجود ہے، پارک کو خوبصورت بناکر فری انٹری کر کے شہریوں کو تحفہ دیں گے۔
ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا پی ایچ اے شہر میں گرین بیلٹس، چوکوں پارکوں کی تزین و آرائش بارے عملی اقدامات کررہی ہے، شہر کو سر شبز اور خوبصورت بنانا پی ایچ اے کا عزم ہے۔