بی آئی ایس پی اور ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے مابین فروغِ ثانوی تعلیم کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

29

کراچی،7جولائی (اے پی پی): بینظیراانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، سندھ کے مابین بدھ کو سیکریٹری آفس، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کراچی میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل (سی سی ٹی) وسیلہ تعلیم بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نوید اکبر اور سیکریٹری ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ احمد بخش ناریجو نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد بی آئی ایس پی اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مابین ایک شراکت داری کو ترتیب دینا ہے جس کے ذریعہ سے شریک ذمہ داری کیش ٹرانسفر (سی سی ٹی) وسیلہ تعلیم پروگرام کو صوبہ سندھ میں بی آئی ایس پی کی بینیفیشریز کے بچوں میں پرائمری اور ثانوی اسکول تعلیم کو فروغ دینا ہے جو کہ پہلے ہی سے سند ھ گورمنٹ کی شراکت داری سے 2012 سے وظائف وصول کر رہے ہیں ۔

ڈی جی(سی سی ٹی) نوید اکبر نے واضح کیا کہ فیڈرل گورنمنٹ نے انٹرمیڈیٹ 11 اور 12 درجہ کے طالب علموں کو وسیلہ تعلیم پروگرام ایک مشروط کیش ٹرانسفر پراجیکٹ میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت پسماندہ گھرانوں کے بچوں کو 70 فیصد حاضری کی بنیاد پر کیش گرانٹ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس  پراجیکٹ کی ڈیجیٹائزیشن کا مقصد پرائمری اور ثانوی اسکول اندراج کو بڑھانا اور اسکول چھوڑنے کی تعداد کو کم سے کم کرنا ہے۔وسیلہ تعلیم ایک مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے جس کے تحت سہ ماہی بنیاد پر 2000روپے طالبات کو اور 1500روپے طلبا کودیئے جائیں گے جس کا اندراج پرائمری اسکول میں ہے جن کی عمر کی 4 سے 12 سال کے درمیان ہو،اس کے علاوہ 3000روپے طالبات کو اور 2500روپے طلبا کو جن کا اندراج ہائی اسکول ایجوکیشن میں 6تا 10 کلاس تک ہیاور انکی عمر 8 سال سے لے کر 18 تک ہے۔اسی طرح 4000روپے طالبات اور 3500 روپے طلبا کو جن کا اندراج سیکینڈری اسکول ایجوکیشن میں کلاس 11 اور 12 میں ہو اور ان کی عمر 13 تا 22 سال تک ہو۔انہوں نے کہا کہ اس   پراجیکٹ سے  سات لاکھ سے زائد بچے اس سے مستفید ہونگے اور گورمنٹ آف پاکستان نے آئندہ مالی سال میں 5 ارب روپے اس پراجیکٹ کے لئے وقف کرنے کی پلاننگ کی ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی سندھ فوزیہ بشارت سمو اور چیف ایڈوائزر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔