تھرپارکر،09 جولائی( اے پی پی): تحریک انصاف تھرپارکر کے رہنما ایڈوکیٹ لجپت سورانی جیل سے آزاد ہو کر تھرپارکر پہنچ گئے، ہزاروں لوگوں نے ریلیاں نکال کر استقبال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی پی سرکار انتقام لے رہی ہے، غریب عوام کو انصاف دلانے کا آواز اٹھایہ تو پی پی سرکار نے پولیس معرفت ہمارے کارکنان اور عورتوں پر تشدد کر کہ مجھے دہشتگرد کا لقب دیا، اگر انصاف مانگنا جرم ہے تو میں عوام کی خاطر یہ جرم سو بار کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ایڈوکیٹ لجپت سورانی نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے نوٹس لے کر انصاف کا یقین دلایا اور میرا جیل سے آزاد ہونا تھر کی عوام کہ لیے یہ پیغام ہے کہ تھرکی عوام کو پی پی کہ رحم کرم پر نہیں چھوڑینگے، اب لاٹھی کی سرکار نہیں چلے گی، اب غریب عوام کا راج چلے گا،عوام ان کہ خلاف سڑکوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی سرکار عوام پر ظلم کرنا بند کرے،یہ عوام ان کا غریبان پکڑ کر حساب لے گی۔
لجپت سورانی نےکہا کہ میرے اور دودو بھیل کے ورثا پر جھوٹا دہشتگردی کا مقدمہ درج کرایا گیا، جو جھوٹا ثابت ہوا اور میں ساتھیوں سمیت آزاد ہو کر آیا ہوں،وزیراعظم پاکستان کا کردار ہے، جس کی وجہ سے مجھے انصاف ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقتول دوو بھیل کے قاتل بھی جلد گرفتار ہونگے اور ایس ایس ہی تھرپارکر کو جب تک ہتھکڑیاں نہیں لگتی تب تک جدوجہد جاری رہے گی۔