تقریری مقابلوں سے طلباء کی پوشیدہ صلاحیتیں ابھرتی ہیں؛ ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی

29

موسیٰ خیل، 11 جولائی  (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی نے کہا ہے  کہ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے بہت ضروری ہے کیونکہ سٹیج پر آکر ایک طالب علم کا جھجھک ختم ہوسکتاہے اور تقریری مقابلے سے طلباء کی  پوشیدہ صلاحیتیں  ابھرتی ہیں۔

نجی سکول میں منعقدہ  بزم ادب تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کا تعلیمی بہتری میں سب سے زیادہ کردار ہے ،ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں موجود اسکولوں کی بھی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہم معیشت سمیت کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کرسکتے۔

ڈی سی محمدافضل خوستی نے کہا کہ علم اچھے اور برے میں تمیز کا شعور دیتا ہے،تعلیم کے حصول سے ملازمت تو ملتی ہے مگر قوت فیصلہ بھی تعلیم کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے نجی سکول کے اس کاوش کو سراہا کہ وہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور بچوں کو علم سے روشناس کراتےہیں۔

 اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے نعت  تقاریراور پی ٹی شو  بھی پیش کیا۔

تقریب  سے جی ایم زمری وطنپال موسیٰ خیل،سید رسول کدیزئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔