تھرپارکر،15 جولائی (اے پی پی ): تھرپارکر کے شہر مٹھی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیاہے۔
شہروں میں نکاسی کا سسٹم ناکارہ ہونے سے شہر میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث متعدد علاٸقے زیر آب ہیں۔