اسلام آباد،11جولائی (اے پی پی):جاپانی بحریہ کے جہاز یوگیری نےکراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور جاپانی دفاعی اتاشی نے جہاز کا استقبال کیا،دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق کا انعقاد بھی کیا،دوطرفہ مشق میں کثیرالجہتی بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور بحرہ ہند میں میری ٹائم سکیورٹی کا فروغ تھا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوطرفہ مشق خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی آئینہ دار ہے، پاک بحریہ اور جاپانی نیوی خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ جاپانی بحریہ کا مذکورہ جہاز کثیرالقومی بحری مشق امن 21 میں بھی شریک تھا۔











