جوھرآباد،03جولائی(اے پی پی): مظفرگڑھ روڈ پرمحمدی کالونی کے قریب تیزرفتارکاربے قابو ہو کر خشک نالے میں گر گئی ، حادثے میں خاتون اور کمسن بچے سمیت چارافراد زخمی ہو گئے ،ریسکیو سٹاف نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعدڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد منتقل کردیا تھا، جہاں سے زخمی ہونی والی خاتون 35سالہ حنیفہ زوجہ محمد امین اوراس کے بیٹے8سالہ ارسلان کو سرگودھا منتقل کردیاگیا ہے