حسن ابدال،07 جولائی (اے پی پی) :ممبرقومی اسمبلی میجر (ر) طاھر صادق نے پبلک سکریٹریٹ حسن ابدال میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے شکایات سنیں زیادہ تر شکایت پولیس اور محکمہ مال کے متعلق تھیں جس پر میجر طاھر صادق فون کے ذریعے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اس شکایات کا سدباب کریں اور عوام کو ریلیف فراھم کریں یہاں یہ امر قابل ذکر ھے کہ اس کھلی کچہری میں انتظامیاں کی طرف سے کسی افسر نے شرکت نہیں کی تاھم میجر صاحب کے سپورٹر کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ایک خاتون نے شکایت کی کہ ھمارے علاقے کا بااثر شخص میری زمین پر قبضہ کرچکا ھے اس سے قبضہ واگزار کرا کر زمین میرے حوالے کی جائے جس پر میجر طاھر صادق نے اے سی حسن ابدال کو فون کر کے کہا کہ وہ اس کیس کو دیکھیں اور اس خاتون کا مسئلہ حل کرائیں.