حکومت پنجاب کی ہدایت پر ‘‘خدمت آپکی دہلیز پر’’ فیز2 کے ہفتہ شجرکاری کا شاندار آغاز

28

ملتان، 12 جولائی(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر خدمت آپکی دہلیز پر فیز2 کے ہفتہ شجرکاری کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر پیپل کے 27 تیار درخت لگا کر شجرکاری ہفتہ کا آغاز کیا گیا ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے سول سوسائٹی کے افراد کیساتھ ملکر شجرکاری کی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نےپی ایچ اے کو ہفتہ میں 15ہزار سے زائد تیار درخت لگانے کا ٹاسک دیا ہے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ہفتہ شجرکاری میں 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور کہا خدمت آپکی دہلیز پر شجرکاری ہفتہ میں پنجاب میں ملتان ٹاپ پوزیشن حاصل کرے گا اور کہا کہ شجرکاری صرف مہم نہیں جنون ہے، شہر کا درجہ حرارت کم کرنا خواب ہے اور کہا وزیراعظم کے وژن کے مطابق، وزیراعلیٰ کی قیادت میں گرین پاکستان کو کامیاب بنائیں گے۔

ندیم قریشی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں شہر کے تاریخی مقام سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور کہا اس ملک کی خوش قسمتی ہے کہ اس کا سربراہ شجرکاری پر فوکس ہے۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ گرد، گرما کی دھرتی کو پھولوں، درختوں کی سرزمین بنانے کیلئے پی ایچ اے سرگرم ہے اور کہا پی ٹی آئی حکومت نے شجرکاری مہم کوا قومی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔

وائس پریزیڈنٹ ٹوٹل پارکو حسن نصر اللہ نے کہا کہ ٹوٹل پارکو نے پی ایچ اے کو پیپل کے 270 تیار درخت فراہم کئے گئے ہیں کمشنر ملتان کی سفارش پر ٹوٹل پارکو گرین ملتان کیلئے 600 پیپل کے تیار درخت دے رہا ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ پودوں کی حفاظت کا بھرپور میکانزم تیار کیا گیا ہے اور کہا شہر میں 6000 سے زائد تیار درخت لگائے گئے ہیں شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے شہریوں کو آگے بڑھ کر اونرشپ لینا ہوگی اور پارکو کی جانب سے افسران، سول سوسائٹی، صحافیوں میں سوینئر تقسیم کئے گئے۔