اسلام آباد،11جولائی (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے عالمی یوم آبادی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کی مہم پاکستان اور اسکی عوام کی بہبود اور بہتری کیلئے بہت اہم ہے ، مشترکہ مفادات کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے ۔