ملتان ،07جولائی (اے پی پی ): خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام میں بہترین کارکردگی کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگرم،
ترجمان کمشنر کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کیخلاف 3 مقدمات درج کروائے گئے ہیں ، شہری حدود میں قائم بھانہ جات، انسداد تجاوزات آپریشن، غیر قانونی پارکنگ پر 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، شہری حدود میں مویشی فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔
ترجمان کمشنر کے مطابق خدمت اپکی دہلیز پر فیز2 کے پہلے ہفتے میں متعدد کارروائیوں میں 2 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیجانب سے شہر کے مختلف مقامات پر انسدادِ تجاوزات کریک ڈاؤن جاری ہے، قبرستانوں پر قبضہ کرنے والی مافیا کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں اور تعمیرات منہدم کر کے مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔