خدمت خلق کے جزبے سے سرشار لوگ معاشرے کا اثاثہ ہیں : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رنیویو پشین وسیم خان جوگیزئی

36

پشین،16 جولائی ( اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رنیویو پشین وسیم خان جوگیزئی نے کہاکہ خدمت خلق کے جزبے سے سرشار لوگ معاشرے کا اثاثہ ہیں دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے بلوچستان بھر میں خدمت خلق فاؤنڈشین انٹرنیشنل کے چیرمین نعمت اللہ ظہیر کی خدمات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں خدمت خلق فانڈؤیشن انٹرنیشنل کے جانب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم پھٹان کو ہسپتال کیلئے 13 عدد ویل چیئرز 5عددسٹریچرز فراہم کئےگئے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیرمین نعمت اللہ ظہیر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ ایم ایس ڈاکٹرسلیم پھٹان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ  خدمت خلق میں جو سکون ملتا ہے وہ کسی اور کام میں نہیں ملتا ہے جب ہم دوسروں کے بچوں کے غم کو اپنا غم سمجھیں اپنے غم خود بخود بھول جاتا ہے انہوں نے کہاکہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور ڈاکٹروں کو ایمانداری کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے  جب مریض دور دراز علاقوں سے علاج کے غرض سے آئیں توان کا علاج کرنا ڈاکٹروں کی ذمہ داری بنتا ہے اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکـڑ نے کہاکہ انسانیت کی کامیابی کا معیار صرف انسانیت کی خدمت میں ہے تاریخ نے صرف انسانیت کی خدمت کرنے والے زندہ رہتے ہیں اس موقع پر ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر سلیم پھٹان نے فراہم کردہ ویل چیئر اورسٹریچر پر خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیرمین نعمت اللہ ظہیر کا شکریہ ادا کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین وسیم خان جوگیزئی خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل چیرمین نعمت اللہ ظہیر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ ایم ایس ڈاکٹر سلیم پھٹان اور دیگر نے ویل چیئرز اور سٹریچرز کا معائینہ کیا۔